مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران مزید 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

گزشتہ روز ایک اور پناہ گزین کیمپ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کے اسنائپر کی فائرنگ سے چھت پر کھڑے فلسطینی شہری 41 سالہ سمیر اسلان گولی سے شہید ہوگئے تھے۔

رواں برس کے پہلے مہینے کے دو ہفتوں میں اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ برس فلسطینی نوجوانوں کی شہادتوں کی تعداد اسرائیلی قبضے کے بعد سے سب سے زیادہ تھی۔

اسرائیل میں حالیہ ہونے والے انتخابات میں سابق وزیر اعظم نیتن یاہو ایک بار پھر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہوگئے ہیں اور اس بار ان کی اتحادی کٹر یہودی جماعت ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس مسلم دشمن گٹھ جوڑ نے اقتدار میں آتے ہی قانون سازی کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کو اسرائیل کے مستقل شہریوں کے برابر حقوق دیدیئے جب کہ ان کے پڑوسی فلسطینیوں کے مقدمات فوجی عدالت میں چلائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں