عمر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، ہزاروں لوگوں کا مفت معائنہ، ادویات بھی فراہم کی گئیں

شیئر فار کئیر ٹرسٹ نےنظام الدین فاؤنڈیشن کےتعاون سے عمرکوٹ میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لندن ,دبئی اور کراچی کے ماہر ڈاکٹرز نے دوہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا،مریضوں کومفت ادویات بھی مفت میں فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ میں چالیس سے زائد مختلف امراض کےماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا، ڈاکٹرز میں لندن میں مقیم ڈاکٹرمحمد یونس باغا ،لندن سے ڈاکٹرسید عمارحسین، دبئی سے ڈاکٹر سید ارشد حسین،ڈاکٹرمنظورمیمن اور گائنوکلاجسٹ ڈاکٹرنوشین قادری سمیت دیگر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا.اس موقع پرمریضوں نے ماہر ڈاکٹرز کے علاج معالجے کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے یہ امید لگائی کہ آنے والے دنوں میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائےگا ۔ لندن سے آئےڈاکٹروں یونس باغانےکہا کہ ہمیں انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہےکہ ہم ان پسماندہ علاقوں میں اس خیرکے کام میں شامل ہیں لیکن ساتھ ہی افسوس بھی ہوا کہ اس جدید دور میں بھی یہاں کے عوام صحت کے بنیادی حق سے مرحوم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں