ٹیم میں تنازع کی خبروں پر پی سی بی نے رد عمل جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم میں تنازع کی خبروں کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تردید کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم میں کسی اندرونی تنازع کی سختی سے تردیدکرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہے اور کسی کھلاڑی کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی کو اس جھوٹی خبر کو پھیلائے جانے پر مایوسی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں