چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں سائیکل کی فراہمی کا معاملہ ایک مرتبہ پھر لٹک گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے آج دوران سماعت سائیکل فراہمی کی درخواست کی تھی ،جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاءسائیکل لے کر جیل کے دروازے پر پہنچ گئے ، جیل انتظامیہ نے عمران خان کیلئے لائی گئی سائیکل اندر لے جانے سے روک دی اور کہا کہ سائیکل فراہمی کا کوئی حکمنامہ موصول نہیں ہوا، عدالتی احکامات پر ہی سائیکل جیل کے اندر لے جانے کی اجازے دی جائے گی ۔اس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاءسائیکل واپس لے کر روانہ ہو گئے ۔
