لکڑی کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی

فیروزوالہ : کالا شاہ کاکو نزد ایدھی سنٹر لکڑی کی چھت گر گئی۔ لکڑی کی چھت کمزور ہونیکی وجہ سے گر گئی۔ چھت گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے دو زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔ دو شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد THQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔ زخمی ہونیوالے افراد میں شفیق 47سال, ثوبیہ شفیق,علی رضا ,علیزہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں