ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد افغان کھلاڑی کا بیان

افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی نے کہا ہے کہ یہ افغانستان کے لیے بہت اہم پل ہے ، ہم پاکستان کے خلاف اب تک آٹھ ون ڈے میچز کھیلے اور بڑے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ۔ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے انگلینڈ کو شکست دی اور اب پاکستان کو ہرا یا ، اس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے سخت مقابلوں کے بعد آج فتح حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں