Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے خصوصی سائیکل مل گئی

عدالتی احکامات کے بعد ورزش کیلئے خصوصی سائیکل اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالدیوسف پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل پہنچا دی گئی۔وکیل پی ٹی آئی خالدیوسف نے جج سے مکالمہ کرتےہوئے کہا آپ کا بہت شکریہ۔جس پر جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیے کہ چلیں شکر ہےچیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل جیل میں پہنچا دی گئی۔اس سے قبل خصوصی عدالت نے سائیکل فراہمی کا تحریری فیصلہ بھی جاری کیا تھا۔جس میں جیل انتظامیہ کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ قوانین اور جیل مینوئل پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

16 − 16 =