جناح ہاؤس حملہ کیس،18ملزمان کی ضمانتیں منظور ،7 کی خارج

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 18 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 7 ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ، عدالت نے ملزمان محمد محسن ، زین العابدین ، ملک حیدر علی ، فیاض انور ، عبدالقیوم ،محمد علی قریشی اور افضال بھٹی کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزمان شہباز ، لطیف ، محمد وسیم ،مختیار شاہ ، فرزانہ سرور ، مجتبیٰ ، محمد بلال ، شاکراللہ ودیگر کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے 82 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی ۔خیال رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ 96/23 درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں