Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسرائیل کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد5ہزار87ہوگئی

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی حملوں سے متاثرہ افراد کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیے.ترجمان فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5ہزار87 تک پہنچ گئی جن میں 2ہزار 55فلسطینی بچے بھی شامل ہیں جبکہ شہدامیں ایک ہزار 119 خواتین اور 187 بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔زخمیوں کے حوالے سے ترجمان کا بتانا ہے کہ اب تک 15ہزار 273 فلسطینی شہری اسرائیلی حملوں میں شدید زخمی ہوچکے، جن میں 2ہزاربچے اور 14سو خواتین شامل ہیں ۔ترجمان فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں، 800بچوں سمیت 1850 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ ہے۔
ترجمان فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے معصوم فلسطینیوں پر ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے ہیں ، میڈیکل ٹیمز اور ڈاکٹرز نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے جسم پر ممنوعہ ہتھیاروں کے باعث جلنے کے نشانات کی موجودگی ظاہر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں