Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث صحافیوں کو قید کی سزا

ایران میں صحافیوں نیلوفر حامدی اور الھہ محمدی کو ریاست اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ دونوں پر امریکی حکومت کے ساتھ ساز باز کرکے قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پہلے کیس میں دشمن ملک امریکہ کے ساتھ ساز باز کرنے پر نیلوفر حامدی کو 7 سال اور الھہ محمدی کو 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح ’’قومی سلامتی کے خلاف‘‘ کام کرنے کے دوسرے الزام میں پانچ پانچ اور نظام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے جرم میں ایک ایک سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔خیال رہے کہ نیلوفر حامدی کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب انہوں نے تہران کے ایک ہسپتال میں مھسا امینی کے والدین کی ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے تصویر کھینچی تھی جس کے بعد مھسا امینی کی زیر حراست موت کا واقعہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا تھا۔اسی طرح الھہ محمدی کو ان کے کرد آبائی شہر ساقیز میں مھسا امینی کے جنازے اور اس کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں