رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28اکتوبر کوہوگا

رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہیاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے۔چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 28 اکتوبر کو رات 11 بجکر 01 منٹ پر شروع ہوگا اور رات کے 01 بجکر15 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔چاند گرہن کا اختتام 29 اکتوبر کو رات 03 بجکر 36 منٹ پر ہوگا۔چاندگرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت ایشیا، روس، یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکے گا۔سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کو دیکھنے کے لیے کسی قسم کی احتیاط کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں