Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

روسی صدر کو دل کا دورہ پڑ گیا؟ صدارتی محل نے کیا بتایا

روسی صدر پوٹن کو دل کے دورے کی اطلاعات سامنے آئیں تاہم روسی صدارتی محل (کریملن) نے ایسے کسی واقعے کی سخت تردید کرتے ہوئے ان کو صحت مند قرار دیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر پوٹن کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاعات سامنے آئیں جن میں بتایا گیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو صدر پوٹن اپنے کمرے کے فرش پر گرے ہوئے ملے، ان کی آنکھیں اوپر چڑھی ہوئی تھیں۔ میڈیکل سٹاف نے فوری چیک کیا اور بتایا کہ صدر پوٹن کو دل کا دورہ پڑا ہے۔روسی صدارتی محل کے ترجمان دمتری پیسکوو نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ صدر پوٹن بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، ہارٹ اٹیک سے متعلق خبریں جعلی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں