Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسرائیل کا غزہ اور لبنان کے بعد ایک اور اسلامی ملک پر حملہ

اسرائیل نے غزہ اور لبنان کے بعد شام پر بھی فضائی حملے شروع کردیئے ہیں۔ شامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام کے فوجی ٹھکانوں پر کی جانیوالی بمباری سے اب تک 8 شامی فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔اسرائیل نے “فضائی جارحیت” کرتے ہوئے ڈیرہ شہر کے قریب متعدد فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق جب کہ مزید 7 زخمی بھی ہوئے۔رات گئے اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس کے جنگی طیاروں نے شامی فوج کے ٹھکانوں اور مارٹر پوزیشنوں کو نشانہ بنایا۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہا کہ یہ شام کی طرف سے کل کی گئی فائرنگ کا جواب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں