تحریک انصاف نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا: فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اداروں کو بدنام کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سرکاری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے جعلی پروپیگنڈا کیا جس سے ساری دنیا میں ملکی وقار کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا یہ پسندیدہ مشغلہ تھا کہ ٹرینڈ سیٹ کر کے ٹاپ ٹرینڈ پر رہا جائے, اس مقصد کیلئے 870 ملین روپے خرچ کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں