ڈاکٹر سے درخواست کر کے والدہ کو وینٹیلیٹر سے ہٹوایا تو وہ انتقال کر گئیں: نیئر اعجاز

فلم اور ٹی وی کے معروف و لیجنڈری اداکار نیئر اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں اس وقت ڈاکٹر سے درخواست کر کے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹوایا، جس کے بعد وہ انتقال کر گئیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر لیجنڈری اداکار نیئر اعجاز کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ اور ان کی زندگی کے آخری لمحات کو یاد کر کے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعے کا دن تھا، والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، ان کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے تو والدہ نے ماسک ہٹوانے کا اشارہ کیا جس پر میں نے ڈاکٹر سے درخواست کی کہ والدہ کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیںاداکار نے بتایا کہ ڈاکٹر نے تنبیہ کی کہ ایسا کرنے سے ان کی جان کو خطرہ ہے تاہم میں نے والدہ کی خواہش کے مطابق ڈاکٹر سے اصرار کیا تو ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا، جس کے بعد انہوں نے اس وقت جو آیات یاد تھیں، اپنی والدہ کے کان میں پڑھیں اور اس کے بعد وہ اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔نیئر اعجاز نے یہ بتایا کہ والدہ کے انتقال کے بعد کام کے لیے گھر سے نکل رہا تھا تو اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے 50 منٹ تک گھر کے دروازے پر کھڑا رہا کہ اب میرے سر پر دعا دینے والے ہاتھ نہیں رہے، اب دعا کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں