سٹیٹ بینک نے 4 بینکوں کو بھاری جرمانے کر دیئے

رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں سٹیٹ بینک نے بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 4 بینکوں پر جرمانے کیے گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکوں پر 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں پر یہ جرمانے زر مبادلہ اور بینکنگ خدمات کے احکامات کی خلاف ورزی پر کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں