Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیشی خواتین نے پاکستان کو شکست دے دی

پہلے ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان ویمنز نے 83 رنز کا ہدف دیا جو ہوم ٹیم نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔چٹوگرام میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بیٹرز بہتر پرفارم نہ کر سکیں۔ منیبہ 16، بسمہ معروف 20 ، ندا ڈار 14 اور نتالیہ پرویز 15 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ پوری ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش ویمن کی جانب سے ناہیدہ اختر نے صرف 8 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ہوم ٹیم نے 83 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل پانچ وکٹوں پر پورا کردیا۔ نگار سلطانہ 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔تین میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں