فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ یکم نومبر کو سماعت کرے گا،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدالت نے گزشتہ سماعت پر تمام فریقین سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، الیکشن کمیشن، آئی بی سمیت دیگر نے نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں