سلمان اور کترینہ کی جوڑی کے ایک بار پھرسوشل میڈیا پر چرچے، فلم ’ٹائیگر 3‘ کے پہلے گانے کی پہلی جھلک جاری , ویڈیو دیکھیں

بالی ووڈ کے” دبنگ خان” سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی کے ایک بار پھرسوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں جس کی وجہ ان دونوں کی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ ہے۔ اس فلم کے پہلے گانے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے، معروف گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں سلمان کے لیے گائے گئے گانے کو پریتم چکرورتی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
مداحوں کو اس فلم کا شدت سے انتظار ہے ،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا پہلا گانا ’لیکے پربھو کا نام‘ مداحوں کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ” ایکس” پر اداکار سلمان خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے گانے کا ٹیزر شیئر کیا اور لکھا ” امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ گانا ضرور پسند آئے گا”۔

https://x.com/BeingSalmanKhan/status/1716329251832549590?s=20

اس سے قبل کترینہ کیف نے بھی سلمان خان کے ساتھ گانے کی شوٹنگ کا تجربہ شیئر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ڈانس کرنا ہمیشہ حیرت انگیز ہوتا ہے” لے کے پربھو کا نام “کی شوٹنگ کے دوران میں نے کئی لمحات کو اپنے ذہن نشین کر لیا ہے۔ فلم ’ٹائیگر 3‘ 12 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، جو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں