کوئٹہ میں سرکاری عمارت پر دستی بم سے حملہ

کوئٹہ میں سرکاری عمارت پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو ناکام ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حملہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع سرکاری عمارت پر کیا گیا۔ پولیس اور بم سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہےکہ دستی بم سرکاری عمارت پر پھینکا گیا جو پھٹ نہیں سکا۔حملے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں