انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی، سرمایہ کاروں کی موجیں

انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری کا رجحان ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 78 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیز ی دیکھی جارہی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 51 ہزار 177 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 271 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 51 ہزار 449 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں