آئی سی سی ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کی بیٹنگ کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف89 رنز بنا پائی ہے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے دونوں کھلاڑی 28 اور 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،ان کے بعد آنے والے جوئے روٹ 3 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔جوز بٹلر صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ اس لئے اہم ہے کہ انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر 8 ویں نمبر جبکہ سری لنکا ساتویں نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کو پوائنٹس ٹیبل پر اوپر آنے کا سخت چیلنج درپیش ہے۔ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ ہی جیتا ہے۔
