امریکی شہر لیوسٹن گولیوں کی تڑتراہٹ سے گونج اٹھا، 3 مختلف مقامات پر فائرنگ سے 22 افراد مارے گئے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے لیوسٹن میں عوامی مقامات پر لوگوں کو تاک تاک کر نشانہ بنایا جن میں ایک ریسٹورنٹ ، مقامی بار اور ڈسٹری بیوشن سنٹر بتائے گئے ہیں۔ واقعے میں سیمی آٹو میٹک رائفل استعمال کی گئی جس کے سبب بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کی معلومات جاری کی ہیں جس کی شناخت 40 سالہ رابرٹ بتائی گئی ہے۔لیوسٹن کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کر دی۔
