Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

چلی میں ٹک ٹاکر لڑکی کو دن دیہاڑے سڑک پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں ایک ٹک ٹاکر لڑکی کو دن دیہاڑے سڑک پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واردات چلی کے دارالحکومت سین تیاگو میں ہوئی۔ 24سالہ سبرینا ڈورین نامی ٹک ٹاکر نیل سیلون جا رہی تھی، جب اسے گولیاں مار ی گئیں۔سبرینا خود جرائم پیشہ لڑکی تھی اور کار چوری و منشیات سمگلنگ جیسے جرائم میں قید کی سزا کاٹ کر چند دن پہلے ہی جیل سے رہا ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر اس نے ’بیڈ گرل‘ کے امیج کے ساتھ شہرت پائی۔ اس کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر ساڑھے 3لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔سبرینا کو دو نقاب پوش ملزمان نے 8گولیاں ماریں اور سبرینا ہی کی کار میں جائے واردات سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سبرینا کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں