آئرلینڈ میں خاتون سکول ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف کر لیا

آئرلینڈ میں خاتون سکول ٹیچر کو قتل کرنے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق 23سالہ ایشلنگ مورفی نامی سکول ٹیچر کو گزشتہ سال جنوری میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ آئرلینڈ کی اوفلے کاﺅنٹی کے علاقے ٹولامور میں جاگنگ کر رہی تھیں۔مس مورفی کے قتل کے الزام میں 33سالہ جوزف پوسکا نامی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا، جس نے ابتدائی طور پر خود پر عائد الزام کو مسترد کیا تاہم گزشتہ دنوں عدالت میں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میں ایشلنگ مورفی کا قاتل ہوں۔اس نے بتایا کہ ایشلنگ جاگنگ کرتے ہوئے اس کے قریب سے گزری تھی، جس پر اس نے اسے روک لیا۔
ملزم بتاتا ہے کہ اس نے ایشلنگ کے قریب جانے کے لیے اسے کہا کہ ”میں تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچاﺅں گا۔“ یہ سن کر ایشلنگ نے اسے قریب آنے دیا تاہم ملزم نے قریب پہنچ کر اسے دبوچ لیااور تیز دھار آلے سے اس کی گردن کاٹ ڈالی۔ پورٹ کے مطابق ملزم سلواکیہ کا شہری ہے۔ اس نے عدالت میں کہا کہ اس نے ایشلنگ کو ارادی طور پر قتل نہیں کیا۔عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں