معذور دلہن کو عمارت کی دوسری منزل پر آنے کے لیے مجبور کرنے والے میرج رجسٹرارکو معطل کر دیا گیا

بھارت کے شہر ممبئی میں معذور دلہن کو عمارت کی دوسری منزل پر آنے پر مجبور کرنے والے میرج رجسٹرارکو معطل کر دیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے مضافاتی علاقے کھر میں پیش آیا۔ عمارت میں لفٹ بھی نہیںتھی، اس کے باوجود رجسٹرار بضد رہا کہ شادی کی رجسٹریشن کے لیے دلہن کو دوسری منزل پر آنے پڑے گا۔ویرالی مودی نامی دلہن کی طرف سے اپنے ساتھ ہونے والے اس نارووا سلوک کے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فیدنیوس نے رجسٹرار کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ویرالی مودی ایک فلاحی کارکن ہیں، جن کی شادی 16اکتوبر کو کشیتیج نائیک نامی شخص کے ساتھ ہوئی۔ شادی کی رجسٹریشن کے لیے دستخط اور انگوٹھے کے نشان کے لیے رجسٹرار نے خود نیچے آنے کی بجائے ویرالی کو اوپر آنے پر مجبور کیا۔ نائیک اور دیگر لوگ ویرالی کو وہیل چیئر سمیت بمشکل دوسری منزل پر لے گئے اور شادی رجسٹرڈ کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں