اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی پر بحث کے لیے سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملے کی شہادت پر بحث کی جائے گی۔سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چین کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وہ آج اجلاس کی صدارت کریں گے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا جس کے مطابق اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطین کے خلاف ظالمانہ کارروائی اور غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں مریضوں اور طبی عملے کی شہادت پر بحث ہوگی،فلسطین کے مسئلے پر حکومت پاکستان کے مؤقف اور کوششوں کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔
