سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو قواعد وضوابط کے مطابق بھرتی کیا گیا تھا،بیرسٹر سیف

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو قواعد وضوابط کے مطابق بھرتی کیا گیا تھا،ان سے متعلق سوالات کا محمود خان بہتر جواب دے سکتے ہیں،انفلوئنسرز سوشل میڈیا پر حکومت کی اچھی کارکردگی کی تشہیر کرتے تھے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ مخالفین بیان بازی کی بجائے ایف آئی اے یا دیگر اداروں سے تحقیقات کروائیں۔سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ کوئی ثبوت نہیں کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ریاست مخالف مہم چلائی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں