Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹاتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسی مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں