ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی ملک بحرانوں سے نکلے گا،شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے لئے تمام تعریف ہے جو ظلم مٹاتا، سچائی کو عیاں کرتا اور مظلوموں کی دستگیری فرماتا ہے۔ العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں ناحق سزاؤں کے خلاف قائد محمد نواز شریف کی اپیلوں کی بحالی ناانصافی کے سیاہ دور میں نظام عدل پر لگنے والے دھبے کو دھونے کی طرف ایک قدم ہے۔ حالات و واقعات اور ناقابل تردید شواہد ثابت کر چکے ہیں کہ کیسے پاناما سے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ کیوں نہ لی کے تصور پر بلیک لاء ڈکشنری کی تشریح سزا بنا دی گئی۔ وہ قائد محمد نواز شریف، ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کو مبارک پیش کرتے ہیں۔ ان شاءاللہ فتح انصاف کی ہوگی، ترازو کے پلڑے برابر ہونے سے ہی پاکستان بحرانوں سے نکلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں