Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

برطانیہ میں حجاب پہننے پر مسلمان خاتون پر کنکریٹ سے حملہ

برطانیہ میں ایک مسلمان ماں پر ایک اجنبی شخص نے کنکریٹ کے ٹکڑے سے اس لیے حملہ کیا کہ وہ حجاب پہن رہی تھی۔خاتون کے شوہر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ پر حملہ ان کے حجاب پہننے پر کیا گیا۔ڈیوز بری کے علاقے میں رونما ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص کنکریٹ کا بڑا ٹکڑا ہاتھ میں لیے خاتون کے قریب پہنچتے ہیں۔مذکورہ شخص خاتون کے قریب پہنچ کر کنکریٹ کا ٹکڑا خاتون کے سر پر مارتا ہے۔ گوکہ آخری لمحے میں خاتون حملہ آور کو دیکھ لیتی ہیں لیکن پھر بھی کنکریٹ کا ٹکڑا ان کے سر پر لگتا ہے۔خاتون ایک دوکان کے باہر ملازمت کے انٹرویو سے قبل انتظار کر رہی تھیں جب کہ ان کے شوہر عید کریمی دوکان کے اندر ان کے لیے کھانے کی چیز خرید رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں