مشہور ٹک ٹاکر علیزے سحر کی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد خود کشی کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی

معروف ٹک ٹاکر علیزے سحر کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد خبریں آ ئیں کہ علیزے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے تاہم اب اس کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے ، ٹک ٹاکر کے بھائی نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق علیزے سحر نے جب ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھا اور پہلی ویڈیو پر پذیرائی ملنے کے بعد یوٹیوبر ” اسامہ ارشد “ نے ان کا انٹرویو کیا ، یوٹیوبر اسامہ ارشد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرے دوست عامر عباس کا علیزے سحر کی فیملی سے قریبی تعلق ہے ، عامر نے علیزے کے بھائی سے ٹیلیفون پر بات کی اور ٹک ٹاکر کے بھائی نے خودکشی کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ یہ بالکل جھوٹی خبریں ہیں، علیزے بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے خودکشی کی کوشش نہیں کی، میرے دوست عامر نے مجھے علیزے کے بھائی کی آڈیو ریکارڈنگ بھی بھیجی ہے ۔اسامہ ارشد نے بتایا کہ علیزے سحر کے بھائی سے میں نے ذاتی حیثیت میں بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی ، ان کو ٹیلیفون کیئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اور اب ان کا نمبر بند جارہاہے ، علیزے سحر کا ابھی تازہ وی لاگ بھی شیئر کیا گیاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔اسامہ ارشد نے بتایا کہ ایک سال قبل انٹرویو کیلئے علیزے سے پہلی ملاقات ہوئی ،مجھے لگتا ہے کہ علیزے سحر ایک معصوم لڑکی تھی اور اسے سوشل میڈیا کا کچھ بھی نہیں پتا تھا ، ان کی انسٹاگرام کی تین سے چار پوسٹ میں نے ٹھیک کر کے دیں تھیں، ہو سکتا ہے کہ جن سے یہ بات کر رہی ہیں ،وہ سوشل میڈیا کو جانتا ہواور علیزے اپنے آپ کو غلط استعمال کر وا بیٹھیں ۔یاد رہے کہ دو دن قبل سوشل میڈیا پر علیزے سحر کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں وہ موبائل فون پر کسی کے ساتھ ویڈیوکال پر مصروف ہیں اور سامنے والے کالر کی خواہش پر وہ برہنہ ہوتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں