دنانیر کی شادی ہو گئی؟ بھارتی میڈیا نے خبر لگا دی

اداکارہ دنا نیر کی شادی کی جعلی خبر لگانے پر بھارتی میڈیا کو شرمندگی اٹھانا پڑ گئی.نجی ٹی وی کےمطابق دنا نیر نے اپنے ڈرامے کی آخری قسط کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں، بھارتی سوشل میڈیا کے شوبز بیجز وائرل بھایانی اور انسٹینٹ بالی وڈ کے علاوہ زوم ٹی وی نے ان ویڈیوز کو حقیقی شادی سمجھا اور تصدیق کئے بنا ہی شادی کی خبریں لگا دیں، اسی دوران چند بھارتی نیوز ویب سائٹس نے بھی دنانیر کی شادی کروائی۔دنانیر کو پتہ چلا تو انہوں نے وائرل بھایانی کے پیج پر جا کر جھوٹی شادی کی تردید کی اور بتایا کہ وہ ڈرامے کے مناظر تھے۔ جب بات کھلی تو دنانیر کے مداحوں نے بھارتی میڈیا پر خوب تنقید کی۔ بھارتی میڈیا کو تصدیق کے بغیر خبر چلانےپر سبکی اٹھانا پڑی اور وائرل بھایانی کو شادی والی پوسٹ انسٹا گرام سے ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔دوسری جانب انسٹنٹ بالی وڈ نے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی بجائے نیا اپ ڈیٹ دے دیا جس میں وضاحت کی کہ دنانیر کی شادی نہیں ہوئی، وہ ایک ڈرامے کا منظر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں