امریکی اداکار میتھیو پیری گھر کے باتھ ٹب میں مردہ پائے گئے

امریکی اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں چل بسے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اداکار میتھیو پیری کو ریسکیو اہلکاروں نے گرم پانی کے باتھ ٹب میں پڑے ملے تھے جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ میتھیو پیری اپنی کامیابی کے عروج پر شراب کی لت میں بری طرح مبتلا رہے جس کا بعد ازاں وہ علاج بھی کرواتے رہے، انہیں منشیات کے استعمال کے سبب آنتوں کی بیماری کا بھی سامنا تھا۔امریکی اداکار 1990 کی دہائی میں مشہور ٹی وی شو “فرینڈز” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں