سری لنکن وزیر کھیل نے کرکٹ بورڈ کے حکام کو غدار، بے ایمان قرار دے دیا

سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے بورڈ حکام کو غدار اور بے ایمان قرار دے دیا۔ سری لنکا کے وزیر کھیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے جس میں سیاسی مداخلت پر آئی سی سی سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کو معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں اپنے اب تک کھیلے گئے 5 میچز میں سے 3 ہار چکی ہے جبکہ 2 میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں