ورلڈ کپ، بھارت نے انگلینڈ کو با آسانی شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو باآسانی100 رنز سےشکست دے دی۔ 230 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پنتیسویں اوور میں129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ میلان 16 رنز بناکر بمرا کی گیند پر آؤٹ ہوئے ، جوئے روٹ بغیر کوئی رنز بنائے بمرا کی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے ، بین سٹوکس بھی بغیر کوئی رن بنائے محمدشامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جونی برسٹو14 رنز بناکر محمد شامی کا شکار بنے، بٹلر 10 رنز بنا کر کلدیب یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق آج کے اہم میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی اوپنرز روہیت اور شبمن گل کریز پر آئے تو محض 9 سکورپر ووکس نے شبمن کو پویلین بھیج دیا۔ کوہلی صفر پر کیچ آوٹ ہوگئے, شریاس صرف 4 رنز دے سکے۔کپتان کے ایل راہول 39 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ ویلی کی بال پر برین سٹو کو کیچ دے بیٹھے۔ روہت شرما نے 101 گیندوں پر 87 رنز بنائے، ان کا راشد کی بال پرلونگ سٹون نے کیچ پکڑا۔رویندرا جدیجہ 8سکور پر اور محمد شامی ایک سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد سوریا کمار یادیو 49رنز پر آوٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلے نے 3، عادل رشید اور کرس ووکس نے 2,2جبکہ مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں