غزہ کے واقعات پر دل بہت رنجیدہ، فوری جنگ بندی کی جائے، وفاقی وزیر صحت

نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہاہے کہ غزہ کے واقعات پر دل بہت رنجیدہ ہے،انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتےہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور سفیر احمد جواد ربیع سے ملاقات کی،فلسطینی سفیر نے کہاکہ غزہ میں لاکھوں انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے۔نگران وزیر صحت نے کہاکہ غزہ کے واقعات پر دل بہت رنجیدہ ہے،معصوم بچوں کی شہادت پر شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،ان کا کہناتھا کہ ہزاروں معصوم شہری طبی سہولیات سے محروم ہیں، غزہ میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی ہو رہی ہے،اقوام عالم ادویات، خوراک اور بنیادی ضروریات کی ترسیل یقینی بنائے،نگرا ن وفاقی وزیر نے کہاکہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں