جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے 100سال مکمل، شہبازشریف کی طیب اردوان کو مبارکباد

سابق وزیراعظم شہباز شریف کے جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے 100سال مکمل ہونے پر صدر رجب طیب اردوان اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ ان 100برس کے دوران ترکیہ کے بھائی بہنیں کئی آزمائشوں سے گزرے،بڑے بڑے بحران انہیں آگے بڑھنے سے روک نہیں سکے،سابق وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ ہماری مشترکہ تاریخ بتاتی ہے کہ پاکستان اور ترکیہ ایک قوم جو 2ریاستوں میں آباد ہیں،آئندہ 100سال پاکستان ترکیہ دوستی اور شراکت داری کی عظیم مثال بنیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں