Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ڈالر کی قیمت گرنے کے بعد شرح سود میں بھی کمی کا امکان

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد شرح سود میں بھی واضح کمی کا امکان ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اثر لوکل مارکیٹ پر بھی پڑا ہے جس سے مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، امید ہے کچھ روز تک سٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردے گا ۔ دوسری جانب ایوان صنعت و تجارت لاہور کے نائب صدر عدنان بٹ نے کہا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی لہٰذا شرح سود 2 فیصد تک کم کی جائے۔ ایک بیان میں عدنان بٹ نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں اس کا اعلان ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ 22 فیصد شرح سود پر کاروبار کرنا ممکن نہیں ہے۔عدنان بٹ یہ بھی کا کہنا ہے کہ زیادہ شرح سود سے بینکوں نے اربوں روپے کما لیے اور تاجر کنگال ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں