Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر مبینہ ٹاؤن کے مقدمے میں گرفتار

سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو مبینہ ٹاؤن کے مقدمے میں گرفتارکرلیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم راجہ اظہر کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ شرقی کے سامنے پیش کر دیا،عدالت نے راجہ اظہر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،عدالت نے ملزم راجہ اظہر کو پیر کے روز متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔راجہ اظہر گزشتہ روز تھانہ شاہ فیصل کے مقدمے میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے،پولیس کاکہناہے کہ راجہ اظہر کو مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں گرفتار کیاگیا،راجہ اظہر پر ہنگامہ آرائی، پولیس مقابلہ اورکارسرکار میں مداخلت کاالزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں