Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بیٹے کی موت کے بعد مولانا طارق جمیل کا بیان بھی سامنے آگیا

بیٹے کی موت کے بعد معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے امت مسلمہ سے بیٹے کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ مولانا طارق جمیل کاکہنا ہے کہ ’’آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے‘‘

https://x.com/TariqJamilOFCL/status/1718653276508545393?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں