Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

سٹیٹ بینک کی جانب سے بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا جس میں شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں شرح سود اسوقت 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔دوسری جانب زیادہ تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گا، کچھ تجزیہ کار شرح سود میں 2 فیصد تک کی کمی توقع کررہے ہیں۔اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، ستمبر میں مہنگائی کی شرح 31.4 فیصد تھی جبکہ مئی میں مہنگائی 38 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں