Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکی ماڈل کی فریج سے تشدد زدہ لاش برآمد

امریکہ کی فلم نگری لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش فریج سے برآمد ہوئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں جہاں فریج سے ان کی لاش برآمد کی گئی ہے اور جس وقت ان کی موت ہوئی تو وہ دو ماہ کی حاملہ تھیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت ملیسہ مونی کی لاش فریج سے نکالی گئی تو ان کی کلائیوں کو ٹخنوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا جبکہ ان کا منہ بھی بند کیا ہوا تھا۔ماڈل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جبکہ ان کے جسم سے کوکین کے شواہد بھی ملے ہیں۔ ملیسہ مونی کا گلا گھونٹا گیا، ماڈل کو تشدد کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر ان کی لاش فریج میں رکھی گئی۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

one × four =