عوام بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ آ گئے، سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ

عوام بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے تنگ آ گئے ، متبادل حل کے طور پر سولر پینلز کی طرف متوجہ ہونے لگے ۔دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک اپنی ضروریات کا بڑا حصہ سولر انرجی پر منتقل کر چکے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی سولر پینل سے بجلی حاصل کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔پاکستان میں بھی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث لوگ شمسی پینلز کی طرف متوجہ ہو چکے ہیں، مارکیٹس میں سولر پینلز کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر بڑے پیمانے پر سولر انرجی سے استفادہ کیا جائے توبجلی بحران پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں