Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دےدی

وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر کیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہیں جن کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے فکس چارجز 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق روٹی تندور کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، نگران حکومت اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزید بڑھ جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں