پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی ایک بار پھر مغربی تہوار ’ہیلووین‘ کے موقع پر جوکر بن گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جہاں صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے ، بعض صارفین شرمیلا کی تعریف کر رہے ہیں تو بعض انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ اسرائیل کی جارحیت کے شکار فلسطینوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے انہیں رواں برس ’ہیلووین‘ نہیں منانا چاہیے تھا۔ شرمیلا 2020ء میں بھی ’ہیلووین‘ کے موقع پر بھوت کے روپ میں نظر آئی تھیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شرمیلانے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ہارلے کوئن سے متاثر جوکر کا روپ اپنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں سوال کرتے ہوئے لکھا ” احمق جوکر کا روپ دھارنے کی ہمت ہے؟
شاید میں مضحکہ خیز لگ رہی ہوں لیکن میرے ارادے اس سے الگ ہیں”۔
شرمیلانے اپنے منفرد میک اپ کی تعریف کرتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ صنوبر یاسر کی محنت کو بھی خوب سراہا ہے۔خیال رہے کہ اداکاری کی خواہش رکھنے والی سیاسی رہنما اس سے قبل 2020ء میں بھی ’ہیلووین‘ کے موقع پر بھوت کے روپ میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ وہ حال ہی میں ایک فیشن ڈیزائنر کے لیے ماڈلنگ کرتی بھی دکھائی دیں۔واضح رہے کہ ہیلووین ایک مغربی تہوار ہے جو مختلف ممالک میں اکتوبر کے آخری اتوار کو منایا جاتا ہے۔اِس رات اندھیرا چھانے پر بچے اور بڑے خوفناک روپ دھار کر اور عجیب و غریب ملبوسات پہن کر دوسروں کو ڈرانے کے لیے گھروں سے باہر نکلتے ہیں۔
