ٹریکٹر پر سٹنٹ کرتے شخص کو ٹریکٹر نے ہی روند ڈالا، ویڈیو وائرل

پڑوسی ملک بھارت کی ریاست پنجاب کے شہر گرداس پور میں ایک میلے کے دوران ٹریکٹر پر کرتب کے دوران 29 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ سامنےآنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریکٹر بغیر ڈرائیور ہی چل رہا ہوتا ہے اور جب آنجہانی شخص ٹریکٹر پر چڑھنے کی کوشش کر تا ہے تو گر جاتا ہے جو اسی ٹریکٹر کے نیچے روندا جاتا ہے ، آنجہانی شخص کی شناخت سکھمندیپ سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اور اس سارے واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ۔

https://x.com/danewaliaswaran/status/1718303009254584633?s=20

ویڈیو شیئرکرنے والے شخص نے بتایا کہ ڈرائیورپہلے ٹریکٹر کو پھنسا کر خود اترا تھا اور دوبارہ ریس کم کرنے یا پھر سوار ہونے کے لیے آیا تو توازن برقرار نہ رکھ سکنے یا پھسلنے کی وجہ سے گرگیا اور اس کی موت ہوگئی ، براہِ کرم میلوں میں ہونے والے ایسے سٹنٹ بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں