Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر قتل

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر طلعت خان کو چاقو بردار حملہ آور نے قتل کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ڈاکٹر طلعت پر متعدد وار کیے اور وہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسیں،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں تاہم طلعت خان کے رشتہ داروں کو کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے پہلے ملزم کو کبھی نہیں دیکھا۔ ڈاکٹر طلعت رواں سال جولائی میں واشنگٹن سے ٹیکساس منتقل ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں