کورنگی ڈھائی نمبر سے 13سالہ لڑکی کی لاش کے ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی اور تشدد کا انکشاف سامنے آیا ، بچی کے جسم پرتشدد،جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر سے 13سالہ لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے پر جناح ہسپتال میں لاش کے ابتدائی طبی معائنے میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔ابتدائی طبی معائنے کے میں لڑکی سے زیادتی اور تشدد کا انکشاف سامنے آیا ، بچی کے جسم پرتشدد اور جلائے جانے کے نشانات موجود ہے اور بچی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثاء نے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی ہے تاہم پوسٹمارٹم کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر سے 13 سالہ لڑکی لاش کا جناح ہسپتال میں پوسٹمارٹم جاری ہے، جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ہوسکے گا۔
