گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو 400 ارب کا نقصان ہوتا: نگران وزیر توانائی

نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو 400 ارب کا نقصان ہوتا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نگران وفاقی وزیر محمد علی کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سالوں میں گیس کے ملکی ذخائر کم ہو رہے ہیں، گیس کی مقامی پیداوار کم ہونے کے سبب آرایل این جی بیرون ممالک سے منگوانا پڑتا ہے۔ گیس کی مقامی ضرورت پوری کرنے کیلئے 210 ارب کے اخراجات آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانے سے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہو گا۔ گزشتہ 10 برسوں میں گیس کمپنیوں کو 879 ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، گیس کے پورے نظام کا نقصان 2100 ارب روپے تک بڑھ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں